ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دہلی اسمبلی میں پرچی پھینکے جانے کے بعد ہنگامہ، آپ کارکنان پر لگا الزام

دہلی اسمبلی میں پرچی پھینکے جانے کے بعد ہنگامہ، آپ کارکنان پر لگا الزام

Wed, 28 Jun 2017 21:18:08    S.O. News Service

نئی دہلی،28جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی اسمبلی میں آج دو شخص کے پرچی پھینکے جانے کے بعد جم کر ہنگامہ ہوا۔ہنگامے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی بھی ملتوی کر دی گئی۔پرچی میں ستیندر جین اسکینڈل کے الزامات کو لے کر کجریوال کی خاموشی پر سوال اٹھائے گئے تھے۔پرچی پھینکنے کا الزام عام آدمی پارٹی کے مبینہ کارکنان پر لگے ہیں۔اس پورے معاملے کے بعد آپ کے معطل لیڈر کپل مشرا نے بتایا کہ پرچی پھیکینے والے دونوں شخص عام آدمی پارچی سے جڑے ہوئے ہیں۔کپل مشرا کے مطابق یہ آدرش نگر سیٹ سے عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑ چکے ہیں۔کپل مشرا نے ٹوئٹر پر لکھاکہ دونوں نے عدم تشددکے طریقے سے احتجاج درج کروایا، جیسے بھگت سنگھ نے کیا تھا۔قانونی کارروائی ہونی چاہیے، حملہ کیوں؟ میں نے پولیس بلائی،جس طرح سے دونوں کو کمرہ بند کرکے قتل کی کوشش کی گئی ہے وہ خوفناک جرم ہے۔کرپشن پر آپ کا اپنا کارکن آواز اٹھا رہا ہے۔پرچی پھینک والوں کو لے کر آپ ممبر اسمبلی سوربھ بھاردواج نے ایک تجویز اسمبلی میں رکھی تھی۔بھاردواج نے پرچی پھینکنے والے جگدیپ رانا اور راجن کمار کو 30دن کے لئے جیل بھیجنے کی تجویز اسمبلی میں رکھی تھی جو منظور ہو گئی۔
 


Share: